محکمہ داخلہ بلوچستان کی کارروائی، ریاست مخالف بیانیہ پر 100 سرکاری ملازمین ملازمت سے برطرف

فائل ایمیج
فائل ایمیج

ریاست مخالف بیانیہ پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ 

معاون وزیر داخلہ برائے میڈیا بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ برطرف کیے گئے ملازمین میں 95 یونیورسٹی اساتذہ شامل ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کے 3 ملازمین سمیت 5 دیگر ملازمین بھی برطرف کردیے گئے ہیں۔ 

بابر یوسفزئی نے کہا کہ برطرف ملازمین نے سرکاری حلف کی خلاف ورزی کی، ملک کے خلاف زہر اگلنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں