ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ایک روزہ حفاظتی ضمانت منظور

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ایک روزہ حفاظتی ضمانت منظور
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس کے معاملے پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ایک روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے کل تک دونوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس اعظم خان نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دو مرتبہ ضمانت مسترد ہوئی ہے اور اب ان کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا جاچکا ہے، وکیل سے کوئی زیادتی ہو بھی جائے تو جج کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں جج صاحب ہر 15 منٹ بعد کیس چلا رہے ہیں، ایمان مزاری ایک خاتون ہیں ان کی طبیعت ناساز ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں