ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز خطاب، پی ٹی آئی ایم این اے پر مقدمہ درج

ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز خطاب، پی ٹی آئی ایم این اے پر مقدمہ درج
ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز خطاب، پی ٹی آئی ایم این اے پر مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی پر ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈاکٹر امجد علی خان این اے 2 سوات 1 سے رکن قومی اسمبلی ہیں، اُن کے خلاف سوات پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ عدالتی احکامات کے تحت تھانہ کوکارئی میں درج کیا گیا، جس میں ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق درج مقدمے میں بغاوت، اشتعال انگیزی اور امن عامہ میں خلل کی دفعات شامل ہیں، درخواست گزار ساجد علی نے اندراج مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں