فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر

ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سلجوق بایراکتار اوغلو نے جمعہ کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دفاعی اور عسکری امور، باہمی دلچسپی اور علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک ترکیہ دفاعی اور فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک ترکیہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور تربیت، مشترکہ مشقوں و صلاحیت بڑھانے میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات سے قبل جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر ترک جنرل کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں