بھارت نے ہم پر پراکسی وار مسلط کی ہے: خواجہ آصف

بھارت نے ہم پر پراکسی وار مسلط کی ہے: خواجہ آصف
بھارت نے ہم پر پراکسی وار مسلط کی ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہم پرپراکسی وارمسلط کی گئی ہے، نئی دہلی دہشت گردوں کی مکمل فنڈنگ کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں 150 سے زائد دہشت گرد مارے گئے، بھارت صوبے میں دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا رقبہ زیادہ آبادی کم ہے، دہشت گرد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ہماری افواج سالوں سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہماری حراست میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن بھی بلوچستان سے پکڑا گیا، خیبر پختونخوا بھی دہشت گردوں کا ہدف بنا ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے حکمرانوں کو قومی بیانیے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، کے پی حکومت فوج، وفاقی اداروں کو کھل کر سپورٹ کرے، دہشت گرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں