قطر کی اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت

قطر کی اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قطری وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان قطری وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک مسجد کو نشانہ بنانے والے بم دھماکے کی بھرپور میں مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے اور ہم دہشت گردی اورمجرمانہ کارروائیوں کےخلاف غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کرتے ہیں۔

برادر اسلامی ملک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانےا ور بے گناہ شہریوں میں خوف پھیلا نے کو مسترد کرتے ہیں۔

قطری وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرین کے اہلِ خانہ، پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے سے 32 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق خودکش دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں