مسجد خود کش دھماکے پر اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ جوابدہ ہیں، راجا ناصر عباس

مسجد خود کش دھماکے پر اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ جوابدہ ہیں، راجا ناصر عباس
مسجد خود کش دھماکے پر اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ جوابدہ ہیں، راجا ناصر عباس

اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ مسجد خودکش دھماکے پر اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ جوابدہ ہیں۔

اسلام آباد میں ریلی سے علامہ راجا ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے خطاب کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسلام آباد کی مسجد میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر طالب علم تھے، پورا ملک سوگ اور غم کی کیفیت میں ہے۔ اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ جواب دہ ہے.

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہیے۔

علامہ راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ آئین کہتا ہے عوام حکومت منتخب کریں، پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر ہر اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے الزام لگایا کہ آج تمام شہروں میں زبردستی بازار کھلوائے گئے، پولیس نے آج بھی ان کا راستہ روکا لیکن وہ پُرامن طریقے سے آئے، وہ اس جبر کی مذمت کرتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں