کراچی: نجی اسپتال میں کینولا غلط لگانے سے بچے کا ہاتھ ضائع، عملے کیخلاف مقدمہ درج

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر اور عملے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نجی اسپتال میں کینولا غلط لگانے سے ایک ماہ کے بچے کا ہاتھ ضائع ہوگیا تھا۔ 

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق بچے کو اورنگی ٹاؤن 4 نمبر میں نجی اسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا۔ 

والد کے بیان کے مطابق اسپتال میں بچے کو کینولا لگا کر متعدد انجکشن لگائے گئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق انجکشنز لگنے کے بعد ہاتھ نیلا اور پھر سیاہ ہونا شروع ہوا۔ 

والد نے کہا کہ اس صورتحال پر جناح اسپتال میں دکھایا تو وہاں بتایا گیا کہ کینولا سے انفیکشن ہوگیا ہے۔ 

والد کے بیان کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا ہاتھ کاٹنا پڑے گا ورنہ بچے کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں