سعودی عرب میں عالمی دفاعی نمائش، خواجہ آصف اور طلال چوہدری شریک

سعودی عرب میں عالمی دفاعی نمائش، خواجہ آصف اور طلال چوہدری شریک
سعودی عرب میں عالمی دفاعی نمائش، خواجہ آصف اور طلال چوہدری شریک

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہونے والی عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت 80 ممالک نے شرکت کی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق کے ہمراہ وزیر دفاع اور وزیر مملکت برائے داخلہ نے دفاعی نمائش میں پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر خواجہ آصف کہا کہ پاکستان دفاعی اعتبار سے پوری دنیا میں اپنا مقام بناچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ملک پاکستان کے لڑاکا طیاروں سمیت دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو اپنے دفاعی ساز و سامان سے متعلق بڑے آرڈر مل رہے ہیں، آئندہ پاکستانی معیشت میں ہماری دفاعی صلاحیت کا بہت بڑا کردار ہوگا۔

نمائش میںشریک وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں