پاکستان دہشتگردی کیخلاف دنیا کیلئے ایک ڈھال ہے: وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان دہشتگردی کیخلاف دنیا کیلئے ایک ڈھال ہے: وزیرداخلہ محسن نقوی
---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز 

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی سطح پر مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان دنیا کے لیے ایک ڈھال ہے۔

وزیرِ داخلہ سے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپیئن کمشنر میگنس برنر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اطالوی وزیرِ داخلہ اور یورپین کمشنر نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

اطالوی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد خودکش دھماکے کے المناک واقعے کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا، اٹلی کی حکومت اور اپنی جانب سے متاثرین سے  دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، اٹلی ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔

میٹیو پینٹے ڈوسی نے کہا کہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اٹلی تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب یورپیئن کمشنر میگنس برنر نے کہا ہے کہ ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مشکل وقت میں اظہارِ یکجہتی پر اطالوی وزیرِ داخلہ اور یورپیئن کمشنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں