مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دیدی

مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دیدی
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں یونیفارم تبدیل ہو گا جبکہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا، الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیاں سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی۔

حکام نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ہو گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں