ایپسٹین فائلز، اسکاٹش لیبر لیڈر نے کیر اسٹارمر کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

ایپسٹین فائلز، اسکاٹش لیبر لیڈر نے کیر اسٹارمر کے استعفے کا مطالبہ کر دیا
ایپسٹین فائلز، اسکاٹش لیبر لیڈر نے کیر اسٹارمر کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایپسٹین فائلز انکشافات کے بعد اسکاٹش لیبر لیڈر نے کیر اسٹارمر کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ سراور کا موقف ہے کہ لیڈرشپ تبدیل ہونی چاہیے، برطانوی وزیر اعظم کے دو سینئر معاونین پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں ۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق اسکاٹش لیبر پارٹی کے رہنما اناس سراور نے پیر کو برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیں کیونکہ جاری ایپسٹن فائلز اور پیٹر مینڈل سن کی تقرری کے معاملے نے لیبر حکومت کے لیے سیاسی بحران کھڑا کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اسٹارمر کے چیف آف اسٹاف اور مواصلات ڈائریکٹر مستعفی ہو چکے ہیں اور پارٹی کی عوامی حمایت میں کمی واقع ہو رہی ہے ، سراور نے کہا ہے کہ یہ خلفشار ختم ہونا چاہیے اور ڈاؤننگ اسٹریٹ میں قیادت تبدیل ہونی چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں