وزیراعظم شہباز شریف کا دل سے شکریہ، سری لنکن صدر
سری لنکن صدر انورا کمارا ڈیسانائیکے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کو یقینی بنانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
سری لنکا کے صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کو فون فیصلہ کن ثابت ہوا، سری لنکن صدر نے وزیراعظم سے فون پر درخواست کی جو پاکستان نے مان لی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے یہی درخواست کی، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سارے معاملے میں پی سی بی نے بھرپور ساتھ دیا۔
سری لنکن صدر انورا کمارا ڈیسانائیکے نے کہا کہ جس کھیل سے ہم سب کو محبت ہے اس کو جاری رکھنے میں کردار ادا کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ کولمبو میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ پلان کے مطابق ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف 15 فروری کا میچ کھیلے گی۔



