جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کےخلاف تحریک کی حمایت کرتے ہیں، فضل الرحمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی حمایت کردی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام اپوزیشن کو مہنگائی اور عوامی مسائل پر آواز اٹھانی چاہیے، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کےخلاف تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حافظ نعیم الرحمان سے گفتگو کے دوران کہا کہ جماعت اسلامی کی عوامی مسائل پر جمہوری جدوجہد لائق تحسین ہے، پیٹرولیم لیوی پر وفاق عوام کو ریلیف دے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں