وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی محنت کی وجہ سے اسموگ ختم ہو رہی ہے: مریم اورنگزیب

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی محنت کی وجہ سے اسموگ ختم ہو رہی ہے: مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب—فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب—فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محفوظ بسنت کے کامیاب انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہوریو! فضائی معیار میں بہتری، ثقافتی رنگوں کی بحالی یاد رکھنا، اہل قیادت اور عوام کا تعاون ہر ناممکن کو ممکن بنا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ہر شعبے میں آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑی، صنعت، فیکٹری، بھٹے، گاڑیاں، رکشے والوں سمیت اہلِ پنجاب نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشترکہ کوشش سے لاہوریوں نے دہائیوں بعد نیلا آسمان پھر سے دیکھا، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی محنت کی وجہ سے اسموگ ختم ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فضائی معیار کی بہتری نے لاہور کو واپس اس کی اصل پہچان دلوائی، عوام کے تعاون سے ہر شعبے میں پنجاب کو ترقی اور کامیابی کی مثال بنائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں