پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن واپس، رہا کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن واپس، رہا کرنے کا حکم
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سندھ کے محکمۂ داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے 179 کارکنان کے ایم پی او تھری کے تحت  نظر بندی سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیے۔

سندھ کے محکمۂ داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکشین جاری کیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری سے 9 فروری کے دوران جاری کیے گئے نوٹیفکیشن فوری واپس لیے جاتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل اور ملیر جیل ایم پی او کے تحت نظر بند ملزمان کو رہا کر دیں۔

سندھ کے محکمۂ داخلہ کے نوٹیفکیشن سے متعلق عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں