وزیراعظم کا پاک۔کویت شراکت داری کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے درمیان شراکت داری کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔
وزیر اعظم نے رقمی اسلامک بینک کو ڈیجیٹل لائسنس کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں تبدیل کرنا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رقمی بینک کو ڈیجیٹل بینکنگ کے لئے لائسنس کا اجراء پاکستان-کویت تعلقات کے لئے بہت اہم ہے، اس سے پاکستان میں بینکاری کے شعبے کو فروغ ملے گا، سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی شراکت داری کے لئے کویتی قیادت کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے لئے پرعزم ہیں، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو عملی شکل دینے کے لئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم سے انڈونیشیا کے وزیر سرمایہ کاری نے بھی ملاقات کی اور تجارتی معاہدے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے میں بدلنے پر اتفاق کیا۔



