پوری قوم بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے: فواد چوہدری

پوری قوم بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے: فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری—فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری—فائل فوٹو

سینئر سیاست داں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قید کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو جس طرح رکھا گیا ہے اس وجہ سے ان کی آنکھ ضائع ہوئی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ قیدِ تنہائی میں رکھنے کے بعد بلڈ پریشر کی وجہ سے ان کی آنکھ پر اثر ہوا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے جو تجاویز دی ہیں ان پر عمل کیا جائے۔

فواد چوہدری نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی ختم کی جائے اور جیلوں سے سیاسی لوگوں کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں