مریم نواز کی صاحبزادی کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق 24 سالہ ماہ نور صفدر کا نکاح 12 ستمبر کو جاتی امرا میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، یہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔
Load/Hide Comments




