علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز، ترجمان

علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز، ترجمان
علامہ راجہ ناصر عباس : فائل فوٹو
علامہ راجہ ناصر عباس : فائل فوٹو 

ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز ہوگئی، ایم ڈبلیو ایم کا وفد کھانا پہنچانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ  پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، خواتین اراکین بھی اندر موجود ہیں، تشویش بڑھ گئی ہے، ہم دروازے پر موجود ہیں مگر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ ملک میں فسطائیت اور جبر کا ماحول مسلط کیا گیا ہے، عوامی مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ جس جماعت نے 180 نشستیں جیتیں اس کی قیادت جیل میں ہے،  کم نشستیں رکھنے والوں کو حکومت دینا ناانصافی ہے،  پاکستان کی جمہوریت کمزور کی جارہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں