26 نومبر احتجاج کیس: وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سمیت دیگر کے وارنٹ برقرار

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو 

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی، عبدالغنی آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے کیس کی سماعت کے دوران وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

 عدالت نے سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے آج پیش نہ ہونے والے ملزمان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں جبکہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت نے پولیس کو سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کا چالان جَلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی، بعد ازاں کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں