ہزارہ کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں، وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، سردار یوسف

ہزارہ کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں، وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، سردار یوسف
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف(فائل فوٹو)۔

صوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام کراچی میں لانڈھی داؤد چورنگی پر ہزارہ کنونشن منعقد ہوا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ آئین عوام کی سہولت کےلیے ہے، وقت کے مطابق ترمیم ہونی چاہیے۔ 

سردار یوسف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، انہوں نے ہزارہ صوبے پر جلد اجلاس بلانے کا کہا ہے، 16 سال سے ہزارہ صوبے کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہزارہ صوبے کا مطالبہ نسلی نہیں، انتظامی بنیاد پر ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہزارہ صوبہ بل موجود ہے، دوبارہ بھی پیش کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں