جسٹس انعام امین منہاس کی فیض حمید کے بھائی کا کیس سننے سے معذرت

جسٹس انعام امین منہاس کی فیض حمید کے بھائی کا کیس سننے سے معذرت
فیض حمید کے بھائی نجف حمید—فائل فوٹو
فیض حمید کے بھائی نجف حمید—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے ضمانت بحالی کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔

فراڈ کیس میں نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، نجف حمید اپنے وکیل بیرسٹر راجہ قدیر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

دورانِ سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ وکیل صاحب اپنے مؤکل کو سمجھائیں ایسے نہیں کرتے، ایسے نہیں ہوتا، میں یہ کیس اب نہیں سنوں گا۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے نجف حمید کی ضمانت منسوخ کی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کر کے ضمانت بحال کر دی تھی۔

اسپیشل جج سینٹرل نے نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری کا 16 جنوری کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

نجف حمید نے ضمانت منسوخی کے 24 جنوری کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں