بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہوں گی تو سب کچھ تسلی بخش ہو گا: بیرسٹر گوہر

بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہوں گی تو سب کچھ تسلی بخش ہو گا: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج ہم نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نام دیے ہیں، ملاقاتیں ہوں گی تو سب کچھ تسلی بخش ہو گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں اہلِ خانہ کے ملاقات کرا دیں تو تشویش ختم ہو جائے گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ دھرنا جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس چاہتے ہیں کہ سب میں اتفاق ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت چاہتی ہے کہ اختلافات کے بجائے مشاورت سے فیصلے ہوں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں