میڈیکل کالج کی طالبہ نے تیسری منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگادی

میڈیکل کالج کی طالبہ نے تیسری منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگادی
فوٹو: اسکرین گریب۔ جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب۔ جیو نیوز

فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کی تیسری منزل سے ایک طالبہ نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی۔ 

پولیس کے مطابق امدادی ٹیم نے متاثرہ طالبہ کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ 

کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ تیسری منزل پر چہل قدمی کر رہی تھی، اس کا سر چکرایا اور نیچے آ گری۔ 

انتظامیہ نے مزید کہا کہ طالبہ کا تعلق آزاد کشمیر ہے اور وہ ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ ہیں۔ 

پولیس کے مطابق طالبہ خود گری، اسے دھکا دیا گیا یا خودکشی کی کوشش ہے، تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں