انشا اللّٰہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا، مولانا عبدالخبیر آزاد

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ انشا اللّٰہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھا جائے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے، کچھ سال سے ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ رکھنے کا اعلان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی میں وزارتِ سائنس، محکمہ موسمیات اور سپارکو بھی ہے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وزارتِ سائنس اور محکمہ موسمیات چاند دیکھنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔
دوسری جانب سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا روزہ آج ہونے کا امکان ہے، نئے چاند کی پیدائش منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوچکی ہے۔
آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، چاند آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے۔



