پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کے نئے شواہد منظرِ عام پر

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کے نئے شواہد منظرِ عام پر
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سر زمین کے استعمال کے نئے شواہد منظرِ عام پر آ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ میں ملنگی پوسٹ پر خودکش حملہ کرنے والا خارجی افغان شہری تھا۔

حملہ آور کی شناخت احمد المعروف قاری عبداللّٰہ ابوذر کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان کے صوبے بلخ کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق احمد المعروف قاری عبداللّٰہ ابوذر طالبان کی اسپیشل فورسز کا حصہ بھی رہ چکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 6 فروری کو اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار نے بھی افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں