شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کو مانسہرہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں اہل خانہ، فوجی افسران اور شہریوں نے بھی شرکت کی، انھوں نے پس ماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں سو گوار چھوڑی ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی جرات اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور ایک سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج بھی مارے گئے اور فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں