حافظ نعیم کا مطالبات کی منظوری تک دھرنے ختم نہ کرنے کا اعلان

حافظ نعیم کا مطالبات کی منظوری تک دھرنے ختم نہ کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبات کی منظوری تک دھرنے ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام سے ہر چیز پر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، اشرافیہ کو چھوٹ ملی ہوئی ہے، ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنے ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دھرنوں کا شوق نہیں، اپنی ذات کے لیے دھرنےنہیں دے رہے، حکومت عوام کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، اس لیےنکلے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومتی ٹیم منصورہ آئی تو ہم نے کہا دھرنے جاری رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے تجویز دی غریب پر نہیں بلکہ اشرافیہ پر ٹیکس لگنا چاہیے، لگژری گاڑیوں پر ٹیکس لگایا جائے، غریب عوام کو ریلیف دیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں