پاکستان کی سعودی عرب سے متبادل تیل سپلائی روٹ کی درخواست

پاکستان نے سعودی عرب سے بحیرۂ احمر میں واقع بندرگاہ ینبع کے ذریعے متبادل تیل سپلائی روٹ کی درخواست کر دی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کے بعد کہنا ہے کہ سعودی ذرائع نے بحیرۂ احمر میں واقع بندرگاہ ینبع کے ذریعے سپلائی کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان کے لیے خام تیل اٹھانے کے لیے ایک جہاز پاکستان سے ینبع روانہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
سعودی سفیر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
Load/Hide Comments




