برطانیہ نے فلسطین کے حق میں مارچ پر پابندی لگادی، لندن میں محدود احتجاج کی اجازت
لندن (نیوز ڈیسک)برطانیہ نے فلسطین کے حق میں مارچ پر پابندی لگادی البتہ لندن میں محدود احتجاج کی اجازت دی گئی ہے ،وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ اگر یوم القدس مارچ اور اس کے خلاف ممکنہ احتجاج ہوتے، تو سنگین عوامی بدامنی پیدا ہو سکتی تھی،لندن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مارچ ایسے گروپ کی طرف سے منظم کیا جاتا ہے جو ایرانی حکومت کا حامی ہے۔لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق 2012 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی احتجاجی مارچ پر پابندی لگائی گئی ہے، تاہم ایک محدود مظاہرے کی اجازت دی جائے گی۔لندن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مارچ ایک ایسے گروپ کی جانب سے منظم کیا جاتا ہے، جو ایرانی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔فلسطین کے حق میں آئندہ اتوار کو ہونے والے سالانہ مارچ پر پابندی کے فیصلے پر وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ انہوں نے پولیس کی اس غیر معمولی درخواست کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد یہ تھا کہ اگر یوم القدس مارچ اور اس کے خلاف ممکنہ احتجاج ہوتے، تو سنگین عوامی بدامنی پیدا ہو سکتی تھی۔




