ڈپٹی کمشنر جنوبی کا جوڈیشل کمیشن میں جواب جمع

ڈپٹی کمشنر جنوبی کا جوڈیشل کمیشن میں جواب جمع
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں ڈپٹی کمشنر جنوبی نے اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔

جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو گل پلازا میں آگ لگنے کی اطلاع رات تقریباً 10 بج کر 27 منٹ پر ایمرجنسی کنٹرول روم اور وائرلیس کوآرڈینیشن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان کا اور اسسٹنٹ کمشنر گارڈن ڈویژن کا بنیادی کردار انتظامیہ کو فوری طور پر متحرک کرنا تھا، جبکہ وہ خود 10 بج کر 31 منٹ پر جائے وقوعہ پہنچ گئے اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو یقینی بنانے کے لیے موقع پر موجود رہے۔

جواب میں بتایا گیا کہ موقع پر پہنچتے ہی ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کیا گیا اور ایک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کیا گیا تاکہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ قائم رکھا جا سکے اور متاثرین کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے فائر بریگیڈ، کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے ساتھ قریبی روابط ہونے کا بھی ذکر کیا گیا، جبکہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے کردار کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ ادارے اپنی علیحدہ انتظامیہ کے تحت کام کرتے ہیں اور ایمرجنسی کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، ٹریفک کی روانی اور ریسکیو ایریا کی حفاظت یقینی بناتے ہیں۔

جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے اداروں کے درمیان رابطوں کو مؤثر بنایا اور ضروری انتظامی و لاجسٹک سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں