بہنوں اور وکلا کی بانی پی ٹی آئ سے ملاقات نہ ہوسکی

بہنوں اور وکلا کی بانی پی ٹی آئ سے ملاقات نہ ہوسکی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے فیملی ارکان اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی جبکہ بشریٰ بی بی کی فیملی سے کوئی ملاقات کےلیے نہیں آیا۔

بانی پی ٹی آئی کی دو بہنیں علیمہ خان اور نورین نیازی ملاقات کےلیے پہنچی تھیں، جبکہ سلمان اکرم راجا بھی اُن کے ہمراہ گورکھپورناکے پر موجود تھے۔

پولیس نے وکلاء، اُن کے ساتھ موجود چند کارکنوں اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گورکھپور ناکے پر روک رکھا۔

میڈيا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عید کا موقع گزر گیا، ملاقات نہیں کرنے دی گئی، فیملی کو بتائے بغیر اسپتال لے جاتے ہیں، ان کا کام فیملی کو آگاہ کرنا ہے، ہمیں کیا پتا کیا علاج ہورہا ہے، ہمارے ڈاکٹرز کو بتائیں گے تو پتا چلے گا۔

نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بے گناہ قید ہیں، ان پر ظلم ہورہا ہے، جیل انتظامیہ سے لے کر حکومتی اراکین تک سب اس کا حساب دیں گے۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حکومت کی روش کے خلاف کھڑے ہيں، اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، ہر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور کھٹکھٹاتے رہیں گے، یہ پوری قوم کا فریضہ ہے وہ اپنے حقوق بحال کرائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں