نیپرا نے بجلی کی ویلنگ آکشن کے عمل کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی ویلنگ آکشن کے عمل کی منظوری دیدی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی ویلنگ آکشن کے عمل کی منظوری دیدی۔

نیپرا نے ویلنگ آکشن سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے ،جس میں کہا گیا کہ ویلنگ آکشن سے خریدار براہ راست پاور پلانٹ سے بجلی خرید سکے گا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق ویلنگ آکشن کے تحت کم ازکم ایک میگاواٹ بجلی خریدنا ہوگی، خریدار کو بجلی لے جانے کےلیے گرڈ چارج ادا کرنا ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق سپلائی لائن استعمال پرگرڈ چارجز ویلنگ چارجز کہلائیں گے، ویلنگ آپشن صنعتی صارفین اور بلک میں بجلی استعمال کرنے والوں کےلیے ہے۔

نیپرا اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مجموعی طور پر 5 سال میں 800 میگاواٹ کا ویلنگ آکشن ہوگا، پہلے مرحلے میں 200 میگاواٹ کا آکشن کیا جائے گا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ انڈیپنڈنٹ سسٹمز مارکیٹ آپریٹر ویلنگ آکشن کےلیے پیشکشیں حاصل کرنا شروع کرے، ویلنگ آکشن کا عمل مسابقتی بولی کے ذریعے ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں