شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور
تصویر،اسکرین گریب
تصویر،اسکرین گریب

راولپنڈی کے علاقہ گوہڑہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

علاقہ مجسٹریٹ گوجر خان آفتاب احمد نے دلہن کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے ملزمہ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

دلہن کو گرفتاری کے بعد گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار لڑکی کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی ہے، شادی کے بعد فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر قانونی کارروائی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے پنجاب آرمز ترمیمی آرڈیننس 2015 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں