کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے جیکب لائن میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد شہزاد عرف ڈنگر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا، جبکہ ملزم کا تعلق فتنہ الخوارج کے منصور گروپ سے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گروہ کا سربراہ دہشت گرد منصور ماضی میں کنواری کالونی اور منگھوپیر میں رہائش پذیر رہا، تاہم کراچی آپریشن کے دوران وزیرستان روپوش ہو گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق شہزاد عرف ڈنگر 2025ء میں منصور کی مبینہ ذہن سازی پر فتنہ الخوارج میں شامل ہوا اور اس نے منگھوپیر میں مختلف افراد کو فنڈنگ کے لیے راضی کیا، گرفتار ملزم وزیرستان جا کر دہشت گرد منصور سے خفیہ ملاقاتیں کرتا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں