مشرق وسطیٰ جنگ، پاکستان سے آج بھی 54 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ جنگ، پاکستان سے آج بھی 54 پروازیں منسوخ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پاکستان سے آج بھی 54 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ، بحرین، دوحہ، مسقط، ابوظبی اور دبئی کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سے نجف، کویت، دوحہ، ابوظبی، بحرین، دمام اور دبئی کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ، العین، بحرین، کویت اور دبئی کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول میں بتایا ہے کہ پشاور سے دوحہ، دبئی اور ابوظبی کی 10 پروازیں جب کہ ملتان سے شارجہ، دبئی اور دوحہ کی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق آپریشنل وجوہات کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول میں یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی سے 16، لاہور 17 اور اسلام آباد سے 20 پروازوں کی آمد و روانگی تاخیر کا شکار ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں