بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کو پھانسی اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم

بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کو پھانسی اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم
علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

سرگودھا میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سلانوالی نے بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کو پھانسی اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ 

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سلانوالی نوید خالق نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔ پولیس کے مطابق مجرم نے 14مئی 2024 کو کلہاڑی کے وار سے اپنی بیوی کو قتل کیا تھا۔  

پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے شوہر سے ناراض ہوکر اپنے بھائی کے گھر پر رہ رہی تھی۔ مجرم بیوی کو منانے اس کے گھر گیا تھا صلح نہ ہونے پر قتل کر دیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں