پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی 76، اندرون ملک کی 17 پروازیں منسوخ

پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی 76، اندرون ملک کی 17 پروازیں منسوخ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی آج 76 جبکہ اندرونِ ملک کی 17 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آج کراچی، دبئی، شارجہ، ابوظبی، بحرین، کویت اور ریاض کی 26 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

لاہور، کویت، ریاض، ابوظبی، جدہ، فجیرہ، دمام اور دبئی کی 12 پرواز منسوخ ہو گئیں۔

اسلام آباد، العین، فجیرہ، بحرین، شارجہ،  دبئی کی 26 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

پشاور، دبئی، ابوظبی، شارجہ، فجیرہ اور دوحہ کی 12 پروازیں آج فلائٹ شیڈول پر نہیں ہیں۔

دوسری جانب اندرونِ ملک پروازوں میں اسلام آباد، گلگت کی 4، کراچی کی 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

کراچی سے لاہور کی 4، کوئٹہ کی 2، سکھر کی 2  اور ملتان کی 1 پرواز منسوخ کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں