پنجاب بھر میں کفایت شعاری اقدامات نافذ

پنجاب بھر میں کفایت شعاری اقدامات نافذ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔

شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 50 فیصد کمی کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی نافذ کر دی گئی اور سرکاری میٹنگز آن لائن پلیٹ فارمز پر منعقد کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

سرکاری افسران کے پروٹوکول اور سیکیورٹی گاڑیوں کو محدود کر دیا گیا، سرکاری سطح پر عشائیوں پر پابندی جبکہ غیر ملکی وفود کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کام کے اوقات کار ہفتے میں 4 دن تک محدود کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب تاجر کا کہنا ہے کہ شہری صبح صبح شاپنگ کے لیے نہیں آتے، کاروباری حالات پہلے ہی خراب ہیں ایسی پابندی نہ لگائی جائے۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ مارکیٹس جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، تاجر برادری کو حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے قائل کر لیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں