پاکستان میں ایران و امریکی مذاکرات، مفتی تقی عثمانی کا بیان سامنے آ گیا

ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللّٰہ تعالیٰ نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے بیان جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا وقار غیرمعمولی طور پر بلند ہوا ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ آج جو مذاکرات ہونے والے ہیں ان کی کامیابی پر عالمِ اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر عوام سے دعا کی اپیل کی ہے، اس لیے ہم سب کو دعا میں مصروف رہنا چاہیے۔
Load/Hide Comments




