بھارت: ٹاٹا اسٹیل نے فٹبال کلب ایک ڈالر کی علامتی رقم میں فروخت کر دیا

بھارت: ٹاٹا اسٹیل نے فٹبال کلب ایک ڈالر کی علامتی رقم میں فروخت کر دیا

ممبئی(اے ایف پی) بھارتی کمپنی ٹاٹا اسٹیل نے انڈین سپر لیگ کے فٹبال کلب جمشیدپور FC کو محض ایک ڈالر کی علامت قیمت میں کلب کے شیئرگوا کے مشہور فٹ بال کلب چرچل برادرز کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔معاہدے کے تحت چرچل برادرز کو ’’انڈین سپر لیگ ‘‘میں شرکت کے حقوق کے ساتھ ساتھ 12کھلاڑیوں اور 2کوچز کے Contracts بھی ملیں گے۔ٹاٹا اسٹیل کے بورڈ نے 100 فیصد شیئرز کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے، اور 31اگست تک آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی منظوری کے بعد یہ معاہدہ مکمل ہو جائے گا۔ٹاٹا اسٹیل کے مطابق اس فیصلے سے کھلاڑیوں کا مستقبل محفوظ رہے گا، جبکہ کمپنی خود نچلی سطح اور یوتھ لیول پر فٹبال کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گی۔ واضح رہےکہ گزشتہ برس ’’سپر کپ‘‘ جیتنے والے اس کلب کے بند ہونے کی خبروں پر کھلاڑیوں اور مداحوں نے سڑکوں پر نکل کر ٹاٹا گروپ سے کلب بچانے کی اپیل کی تھی۔ٹاٹا اسٹیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چرچل برادرز کی دو قومی لیگز جیتنے کی شاندار تاریخ کو دیکھتے ہوئے کلب ان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں