اسٹریٹ کرائم میں ملوث ٹینگو گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ٹینگو گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کراچی کے علاقے پٹھان کالونی میں کی گئی جس کے دوران ملزمان مزمل شاہ، صابر رحمٰن اور کریم اللّٰہ عرف لالہ کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 300 سے 400 موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے 2 ساتھی پہلے ہی جیل میں ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




