ایران اور امریکا کے صحافیوں کیلئے ویزا آن ارائیول ہوگا: عطا تارڑ

ایران اور امریکا کے صحافیوں کیلئے ویزا آن ارائیول ہوگا: عطا تارڑ
وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فائل فوٹو
وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے صحافیوں کے لیے ویزا آن ارائیول ہوگا، کوریج کے لیے دنیا بھر سے صحافی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

اپنے بیان میں عطاء تارڑ نے کہا کہ صحافیوں کو ایک ہی چھت تلے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، 50 کے قریب صحافی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ چین، سعودی عرب، جاپان، جرمنی، کوریا سمیت مختلف ممالک سے صحافیوں نے ویزا کی درخواستیں دی۔ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، پرنٹرز، کمپیوٹرز اور اسکرینز نصب کیے گئے ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ صحافتی امور انجام دینے کے لیے درکار تمام سہولیات یہاں میسر کی گئی ہیں، جناح کنونشن سینٹر سے ریڈ زون قریب ہے، صحافی یہاں سے باآسانی کوریج کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو کارڈز جاری کیے گئے ہیں، کوریج کے لیے آنے والے غیر ملکی صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں