فائرنگ سے چائے کے ہوٹل پر بیٹھا پولیس اہلکار زخمی

فائرنگ سے چائے کے ہوٹل پر بیٹھا پولیس اہلکار زخمی
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 15 بی میں فائرنگ کے واقعے میں سادہ لباس پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت کانسٹیبل عاصم کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ جوہر آباد سے وابستہ ہے۔ 

واقعے کے وقت اہلکار اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک چائے کے ہوٹل پر موجود تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 مشتبہ افراد قریب کی گلی سے نکلے، اہلکار اور اس کے دوستوں کو ملزمان کی حرکات مشکوک لگیں، جیسے ہی وہ کھڑے ہوئے تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران 1 گولی کانسٹیبل عاصم کے ماتھے کو چھوتی ہوئی گزر گئی جبکہ دیگر گولیاں قریب موجود دکانوں کے شٹر اور دیواروں سے ٹکرائیں۔

زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں