سعودی عرب، قطر کی پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی یقین دہانی

سعودی عرب، قطر کی پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی یقین دہانی
تصویر، سوشل میڈیا
تصویر، سوشل میڈیا

سعودی عرب اور قطر پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کریں گے۔

ترک میڈیا نے پاکستانی سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کو مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سعودی عرب اور قطر کی طرف سے پاکستان کی مالی مدد کی وجہ کمزور زر مبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنا ہے تاکہ آئندہ مہینوں میں بیرونی ادائیگیاں با آسانی انجام دی جاسکیں۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو اپریل کے اختتام تک متحدہ عرب امارات کو ساڑھے 3 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنا ہے۔

سعودی وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللّٰہ الجدعان کی اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اہم ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ پاکستانی حکام نے شرکت کی۔ ملاقات کا محور اقتصادی تعاون اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں علاقائی صورتحال رہی۔

ترک میڈیا کے مطابق پاکستان نے مزید مالی سہولتوں، جیسے نقد ذخائر میں اضافہ اور تیل کی ادھار سہولت میں توسیع کی بھی درخواست کی۔

موجودہ صورتحال میں بڑھتی درآمدی لاگت اور بیرونی دباؤ کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرے میں ہیں، اس لیے یہ امداد وقتی ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں