مرکزی بینک ایران کے گورنر عبدالناصر ہمتی کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

مرکزی بینک ایران کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق عبدالناصر ہمتی کی اسحاق ڈار سے ملاقات اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ہوئی، عبدالناصر ہمتی اور اسحاق ڈار نے باہمی رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کو اقتصادی تعاون اور مشترکہ ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے ملاقات کی۔
وزیراعظم افس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی شرکت کو سراہا، ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن کی صورتِ حال پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے، وزیرِ اعظم نے خلوصِ نیت کے ساتھ اپنا کردار ایک ثالث کے طور پر جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔




