جواختلافات رہ گئے ہیں اس کے باوجود مذاکرات جاری رہیں گے، حکومت ایران
اسلام آباد میں جاری امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایران نے اختلافات کے باوجود مذاکرات جاری ر کھنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایران کی حکومت نے کہا ہے کہ جو اختلافات رہ گئے ہیں اس کے باوجود مذاکرات جاری رہیں گے۔
ایرانی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سرگرمی سے مذاکرات کیے گئے ہیں۔ کچھ پیشرفت بھی ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مذاکرات دوسرے روز میں داخل ہوگئے، پاکستان مذاکرات میں ثالث کی حیثیت سے شریک ہے۔
مذاکرات سے قبل ایران اور امریکا کے وفود نے وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی امن کی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔
Load/Hide Comments




