امتحانی مرکز پر طالبات سے برقعہ یا عبایہ نہ اتروایا جائے: ڑچیئرمین کراچی میٹرک بورڈ

امتحانی مرکز پر طالبات سے برقعہ یا عبایہ نہ اتروایا جائے: ڑچیئرمین کراچی میٹرک بورڈ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین نے نویں اور دسویں کے امتحانات میں امتحانی مراکز کے لیے ہدایت جاری کر دی۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا ہے کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے اور عبایہ کو نہیں اتروایا جائے، طالبات کے امتحانی مراکز سے نقل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعہ اتروانے کی شکایت پر سخت ایکشن لوں گا۔

غلام حسین نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ طالبات کے امتحانی مرکز پر مرد نگران تعینات نہیں کیے جائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں