پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالنے والے کے ہاتھ کاٹ دیں گے، مصدق ملک

پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالنے والے کے ہاتھ کاٹ دیں گے، مصدق ملک
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جو پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالے گا، اُس کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ وہ اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، جو پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالے گا اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ حق سب کو مل گیا ہے کہ اوپر رہنے والے لوگ نیچے والوں کا پانی روک لیں گے؟ حق کے لئے کھڑا ہونا ہماری روایت ہے۔

اس معاملے پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ہمیشہ کہا ہے کہ پانی ہماری بقاء کا معاملہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا موقف دنیا نے تسلیم کیا ہے ،پوری دنیا سے کل پانی کی اہمیت پر کانفرنس میں شرکت کےلیے ماہرین آرہے ہیں کانفرنس میں انڈس واٹر ٹریٹی پر پاکستان کی اہمیت پر بات ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں